ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل  تعلقہ گرام پنچایت الیکشن:  19امیدوار بلامقابلہ منتخب۔ 263سیٹوں کے لئے میدان میں ہیں673امیدوار

بھٹکل  تعلقہ گرام پنچایت الیکشن:  19امیدوار بلامقابلہ منتخب۔ 263سیٹوں کے لئے میدان میں ہیں673امیدوار

Thu, 17 Dec 2020 11:26:04    S.O. News Service

بھٹکل،17؍دسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں 16گرام پنچایتوں کے لئے 22دسمبر کو منعقد ہونے جارہے ہیں۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ گزرجانے کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے مطابق 19سیٹوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ اور بقیہ 263سیٹوں کے لئےاس وقت673امیدوار میدان میں ہیں۔

موصولہ تفصیل کے مطابق   بائیلور کے 16وارڈس میں سے 1 ،ماولّی 1کے 27وارڈس  میں سے    10  ، ماولّی 2کے 17وارڈس میں سے 1، ہیبلے کے 30وارڈس  میں سے 4، ماوین کوروا کے 15وارڈس میں سے 1، مٹّھلّی کے 13وارڈس میں سے 1، کونار کے 8وارڈس میں سے 1ماروکیری کے  7وارڈس میں سے 1سیٹوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ گرام پنچایت انتخابات میں  380مرد اور 293خواتین امیدوار بن کر میدان میں اترے ہیں۔اور جیسے جیسے پولنگ کی تاریخ قریب آرہی ہے ، انتخابی بخار تیز ہوتا جارہا ہے۔


Share: